اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سری لنکا کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو گئیں، وہ سری لنکا کے 75ویں یوم آزادی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔
دورہ کے دوران حنا ربانی کھر سری لنکا کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گی، حنا ربانی کھر سری لنکا کے وزیر خارجہ سے بھی ملیں گی، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تاریخی تعلقات مزید مضبوط کئے جائیں گے۔
وزیر مملکت کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان افہام و تفہیم کو بڑھانے میں مدد دے گا، ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوں کو بتدریج فروغ دیا جائے گا، دورے کے دوران مشکل وقت میں سری لنکا کے لیے پاکستان کی حمایت کا اظہار کیا جائے گا ۔