سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے


کراچی(صباح نیوز)ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر سے مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 44 ڈالر کمی سے 1911 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اس کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہوگیا۔فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1300 روپے اور 114 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 208500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 178755 روپے کی سطح پر آگئی۔فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے بڑھ کر 2350 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 42.86 روپے بڑھ کر 2014.74 روپے کی سطح پر آگئی ۔۔