پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت بڑھانے کے لیے چیمبر آف کامرس کی سطح پر تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، سید محمد علی حسینی


اسلام آباد ( صباح نیوز )راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ثاقب رفیق کی قیادت میں وفد نے پاکستان میں ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی سے ملاقات کی ، وفد میں سینئر نایب صدر حمزہ سروش اور سیکرٹری جنرل عرفان منان خان بھی موجود تھے

صدر چیمبر ثاقب رفیق سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات موجود ہیں، دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان باہمی تجارت بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، تجارت بڑھانے کے لیے چیمبر آف کامرس کی سطح پر تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے

صدر چیمبر ثاقب رفیق کو چیمبر کی جاری سرگرمیوں اور آئندہ کے پروگراموں پر بریفنگ دی، دونوں ملکوں کے درمیان گہرے ثقافتی اور تجارتی تعلقات موجود ہیں، باہمی تجارت کا حجم توقع سے کم ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے،  انہوں نے کہا کہ تجارتی وفود کے تبادلوں کے ذریعے باہمی تجارت اور کاروباری رابطوں میں اضافہ کیا جاسکتا ہے

ملاقات میں باہمی تجار ت کے فروغ کے لیے ویزوں کے حصول، تجارتی نمائشوں کے انعقاد اور دوسری سہولیات کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی۔