آئی جی خیبر پختونخوا کا خودکش دھماکے کی تحقیقات جلد کرنے کے حکم


پشاور(صباح نیوز) آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے تھانہ پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکے کی تحقیقات جلد از جلد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

آئی جی کے پی نے صبح جائے وقوعہ کا دورہ کیا جس میں دھماکے کی تفتیش سے متعلق بات چیت کی۔

انہوں نے افسران سے پوچھ گچھ کی کہ خودکش حملہ آور اندر کیسے داخل ہوا۔صوبائی پولیس چیف نے سکیورٹی لیپس سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ۔