پی پی کا سارا فوکس ن لیگ کی طرف ہے،عطا تارڑ


خانیوال(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا سارا فوکس نون لیگ کی طرف ہے۔

خانیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا سارا فوکس (ن) لیگ کی طرف ہے، پی پی چاہتی ہے کہ خانیوال میں پاکستان تحریک انصاف جیت جائے ن لیگ نہ جیتے۔ خانیوال میں تمام سیاسی جماعتیں موجود ہیں، الیکشن انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ خانیوال الیکشن میں سیاسی پارا ہائی ہے۔ لاہور میں چیمہ صاحب نے الیکشن نہ لڑ کر عمران خان کو لائف لائن دی، وہ اگر الیکشن لڑتے تو ان کی ضمانت ضبط ہوجاتی۔