کراچی(صباح نیوز)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ ڈالر پر ای کیپ ختم ہونے کے بعد سے جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 269 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر کا ریٹ 272 روپے ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل حکومت نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر امریکی ڈالر کو کھلا چھوڑا جس کے بعد سے ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، تین کاروباری دنوں میں انٹربینک میں ڈالر 38روپے 11 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔