وزیر خزانہ ا سحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ اور ایس او ایز کے کردار سے متعلق اجلاس


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ اور ایس او ایز کے کردار سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، ریونیو طارق محمود پاشا، چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید اور وزارت خزانہ کے اعلی حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر ایس اوایز ایکٹ 2022 کی روشنی میں پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ اور ایس او ایز کے کردارپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں ایس او ایز اور وزارتوں کی گورننس کو بہتر بنانے کے طریقوں اور ملک میں انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کیلئے اس کے کردار کو دوبارہ متحرک کرنے کیلئے پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ کی تنظیم نو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے اس موقع پر کاروباری منصوبہ، گورننس کا ڈھانچہ اور مالیاتی عمل داری کیلئے عوامی اثاثوں کی حفاظت کیلئے احتساب کے تصور کے تحت ایس او ایز اور پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ کے کردار کا ازسرنو جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دیا ۔۔