جماعت اسلامی بلوچستان بھر میں جمعہ کو مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر قائدین کی گرفتاری ،جھوٹے مقدمات کے خلاف اور رہائی کیلئے بھر پور احتجاج کریگی ضلعی ہیڈکوارٹرزمیں احتجاجی ریلیاں ،مظاہرے اورجلسے واحتجاج ہوگا ، مولانا عبدالحق ہاشمی

 کوئٹہ(صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ جماعت اسلامی بلوچستان بھر میں جمعہ کو مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر قائدین کو جرم بے گناہی میں گرفتاری ،جھوٹے مقدمات کے خلاف اور رہائی کیلئے بھر پور احتجاج کریگی ضلعی ہیڈکوارٹرزمیں احتجاجی ریلیاں ،مظاہرے اورجلسے واحتجاج ہوگا مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر قائدین کو رہا نہ کیا گیا تواحتجاجی تحریک کو وسعت دیکر بلوچستان سمیت ملک بھر میں دھرنے ،جلسے واحتجاج ہوں گے عوام دشمن حق وسچ کی آوازدبانے کی ناکام کوشش وسازش کر رہے ہیں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا ریمانڈ نہیں ان کا ڈیمانڈ دیا جائے ۔اوچھے ہتھکنڈوں سے حق وسچ کا راستہ نہیں روکا جاسکتا ۔ناانصافی ،لاقانونیت اورظلم کی وجہ سے آج سرکاری عہدوں کا غلط استعمال کرکے ٹرالر مافیا،چوروں بھتہ خوروں کی سرپرستی کرنے والے آزادجبکہ عوام ،کاروباری حضرات اور مچھیروں کے روزگار کا تحفظ اور حقوق کیلئے پرامن جدوجہد کرنے والاقید میں ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے امرائے اضلاع کو ہدایت کی کہ جمعہ 27جنوری ضلعی پریس سینٹرز،جامع مساجد ،مرکزی عوامی مقامات پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان وگوادر کے دیگر سیاسی کارکنان کی گرفتاریوں اورناروامقدمات کے خلاف احتجاج کیا جائے انشاء اللہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر کی رہائی،مقدمات ختم کرنے اور گوادروبلوچستان کے حقوق کے حصول کیلئے احتجاج جاری رہے گا ۔گوادرمیں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں حق دو وجماعت اسلامی کے کارکنان وقائدین نے جائز آئین حقوق کے حصول کیلئے پرامن آئینی احتجاج کیا ۔مگر حکمرانوں نے آدھی رات کو دھرنے واحتجا ج پر حملہ ،تشدد،پولیس گردی وطاقت کا استعمال کرکے گوادر وبلوچستان کے حالات خراب کرنے کوشش کی ۔ مائوں بہنوں اور کارکنان کو زخمی کیے چادروچاردیواری کے تقدس کو پامال کیا ۔ان سب کے باوجود اب بھی عوام وکارکنان اور لیڈرزپرامن ہیں لیکن حکمرانوں نے بے گناہ کارکنوں پر مقدمات بناکر انہیں پابندسلاسل کیامولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر قائدین کو سخت سردی میں جسمانی ریمانڈ کیساتھ قید رکھے گیے ہیں ۔

گوادر میں ٹرالر مافیاسے ماہانہ لاکھوں روپے لینے والے ملک وملت کے دشمن ہیں سیکورٹی کے ادارے ،عوام کو تحفظ دینے والے مچھیروں وتاجروں کے روزگار ختم کرنے اورظالم وبڑے کاروباری سرمایہ داروں سے لاکھوں بھتہ لیکر سمندری حیات کی نسل کشی کرتے ہوئے حرام خوری کر رہے ہیں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ وحق دوتحریک نے اس ظلم کے خلاف عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے پرامن جمہوری طریقے سے احتجاج ودھرنا دیا جو ان لٹیروں کو اچھا نہیں لگا جماعت اسلامی انشاء اللہ مولانا ہدایت الرحمان ودیگر گرفتار قائدین کی رہائی ،مقدمات ختم کرنے اور حقوق کے حصول تک جدوجہد جاری رکھے گی،علاوہ ازیں   امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی کی ہدایت پر مولاناہدایت الرحمان بلوچ ودیگر قائدین پر جھوٹے مقدمات ،تشدد،گرفتاری کے خلاف ،حق دوتحریک سے اظہاریکجہتی اور مولانا ودیگرقائدین کی رہائی کیلئے امیر ضلع حافظ نورعلی کی قیادت میں کل 27جنوری جمعہ نماز کے بعد 3بجے احتجاجی مظاہرہ ہوگامظاہرے سے جماعت اسلامی کے صوبائی وضلعی رہنما وقائدین خطاب کریں گے ۔جماعت اسلامی وبرادر تنظیموں کے کارکنان وشہریوں سے شرکت کی استدعاکی گئی #