کوئٹہ (صباح نیوز) کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں گھر میں گیس لیکیج کے دھماکے میں 4بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
واقعہ خروٹ آباد کے علاقے بادیزئی میں بدھ کی صبح پیش آیا۔ امدادی ٹیموں کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 2سے 10سال کے درمیان ہیں۔
دھماکے سے جھلس کر 2 خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں، بچوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی، جبکہ زخمی خواتین کو فوری طبی امداد کیلئے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس سے ایک روز قبل بھی کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ پر رہائشی کمرے میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے باپ اور تین بیٹے جاں بحق ہوگئے تھے۔
کوئٹہ میں رواں ماہ گیس لیکیج سے دھماکے کا یہ دوسرا واقع ہے، کچھ روز قبل ہونے والے دھماکے میں 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔