کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبد الحق ہاشمی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوام کی فلاح وبہبود ترقی وخوشحالی اسلامی حکومت کے قیام کیلئے ہر فورم پرجدوجہد کر رہی ہے، عوام نے سب کو آزمامگر مسائل حل نہیں ہوئے ۔بلوچستان میں حقوق مانگنے والوں کو شرپسند وغدار کہنے کے بجائے حقوق دیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر گرفتارقائدین کی رہائی گوادروبلوچستان کیلئے حق دو تحریک جاری رہے گی ۔حکومت کی طرف سے جھوٹے مقدمات ،گرفتاریاں وتشدداور جھوٹاپروپیگنڈے کی وجہ سے حالات خراب ،عوام پریشان ،ردعمل واحساس محرومی میں اضافہ ہور رہا ہے ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومتوں نے صرف کرپشن وکمیشن اقرباء پروری ورشوت اور بدعنوانی میں اضافہ کیا لوٹ مار کرنے والوں کو کوئی نہیں پوچھتا، دوسری جانب منتخب نمائندوں نے عوام کوان کی حالت پر چھوڑ دیا ۔بلوچستان حکومت عوامی مسائل حل کرنے بدعنوانی ختم کرنے اوروفاقی حکومت اقتصادی،معاشی حالات کو سنبھالنے میں مکمل طور پر ناکام ہیں ،احتساب کے ادارے خاموش یا سیاسی طور پر مخالفین کو بدنام ورسواکر رہے ہیں ۔ لٹیرے آزاد اور سفارش وباگیننگ کرکے رہا ہوجاتے ہیں، قرضوں، امداد اور بھیک سے پہلے بھی مسائل حل نہیں ہوئے، آئندہ بھی نہیں ہونگے۔ آئی ایم ایف، ورلڈ بنک کی بڑھتی سخت ترین شرائط عوام کا مزید کچومر نکال دیں گے۔ اقتصادی بحران کے خاتمہ کے لیے تمام جماعتوں اور قومی قیادت کو قومی ترجیح کی بنیاد پر قومی ڈائیلاگ کرنا ہوگا، وگرنہ مہنگائی، بے روزگاری زدہ عوام کا لاوہ پھٹے گا، قومی سلامتی کے لیے خطرات مزید بڑھ جائیں گے۔قرآن تمام انسانیت کا فلاح اور رہنمائی کی ہدایت دیتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام امن ،بھائی چارے کا درس دیتا ہے بار بار سازشیں کرنا بہت بڑا جرم ہے ۔آئی سی سی عالمی سطح پر فوری اس جرم کے خلاف فوری آواز بلند کرے اور اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لیے کاوشوں کی ضرورت ہے۔ بلوچستان حق دو تحریک کے رہنماو ں اور کارکنان کو رہا کیا جائے۔نا اہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت ،انڈسٹری اور زراعت تباہ ہو گئی ہے۔غریب عوام روٹی کے چند نوالوں کو ترس گئے ہیں حکومت آئی ایم ایف کا ظالمانہ ایجنڈا پورا کرتے کرتے لوگوں کو ادمویا کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کا ایک ہی ایجنڈا ہے غربت نہیں بلکہ غریب ختم کرو ۔پی ٹی آئی کے سونامی کی تباہ کاریوں کے بعد اب پی ڈی ایم کی عوام دشمن پالیسیاں شروع ہیں ہر روز خوردو نوش کی اشیا میں اضافے نے لوگوں کی قوت خرید ختم کر دی ہے۔