پشاور(صباح نیوز)خیبرپختونخوا کے نامزد نگراں وزیرِاعلیٰ اعظم خان نے کہا ہے کہ پرامن انتخابات اولین ترجیح ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، تاہم ہم الیکشن کمیشن کو بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کا مسئلہ ہے، مہنگائی کا مسئلہ ہے، ان مسائل کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی کوشش کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں نگراں وزیرِ داخلہ رہ چکا ہوں، میں نے انتخابات میں الیکشن کمیشن کو مکمل سپورٹ کیا تھا۔