کوئٹہ(صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبد ا لحق ہاشمی نے کہاہے کہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کوگوادرڈی پی او نے عدالت کے احاطے سے گرفتارکرکے توہین عدالت اور شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کی ہے ۔پولیس کا طریقہ کار غلط قابل مذمت اورتوہین عدالت ہے مولانا ہدایت الرحمان پولیس عدالت میں گرفتاری کیلئے پیش ہوناتھا مگر ڈی پی او نے توہین عدالت کرکے مولاناکوعدالت میں پیش ہونے کے بجائے عدالت کے احاطے سے گرفتار کر لیا جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ، توہین عدالت اور شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری ہے ۔جماعت اسلامی ،حق دو تحریک اس ظلم وجبر کے خلاف میدان عمل میں ہے ہم اس جرم کے خلاف ،حق دو وجماعت اسلامی کے قائدین کی رہائی کیلئے قانونی ،جمہوری جدوجہدکیساتھ بھر پور احتجاج بھی کریں گے ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جھوٹے مقدمات ،جھوٹے پروپیگنڈے سے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ عوامی حقوق جمہوری جدوجہد سے دستبردار ہونے والا نہیں یہ حکمرانوں ،ان کے ترجمانوں کی خام خیالی ہے ۔ حق دو تحریک کے قائد نے کوئی جرم نہیں کیا ان کے بڑے جرائم گوادر کے غریب مچھیروں کو ٹرالرمافیا سے نجات ،ٹرالرمافیا،منشیات فروشوں ،بارڈرپر تاجروں سے لاکھوں بھتہ خوری وغنڈی ٹیکس سے قوم کو آگاہ اور ان سے نجات تھا بے گناہ لاپتہ افراد کی بازیابی ،چیک پوسٹوں پر عوام وتاجروں کی بے عزتی تھی ۔
مولانا ہدایت الرحمان نے یہ جرم کیاکہ گوادر کے عوام کو منشیات شراب بھتہ خوری سے نجات کیلئے دو ماہ پرامن جمہوری دھرنا دیا ۔پولیس گردی ،لاقانونیت ،تشدد،گرفتاری ومقدمات سے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ،جماعت اسلامی اور حق دو تحریک کو جمہوری جدوجہد سے کوئی نہیں رکھواسکتا وکلاء برادری میڈیا اور باشعور عوام نے قدم قدم پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور حق دو تحریک کا بھر پور ساتھ دیاانشاء اللہ گوادروبلوچستان کے مسائل حل کرنے ،حقوق کے حصول ،مقدمات ختم کرنے کیلئے آئندہ بھی ساتھ دیتے رہیں گے ۔بہت جلد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ، حسین واڈیلاودیگر قائدین رہاہوں گے قانونی آئینی جدوجہد کی بدولت گوادر کے عوام کولٹیروں ،ٹرالر مافیاز،بھتہ خوروں اور معصوم پرامن عوام کو تشدد وپہاڑوں کی طرف دھکیلنے والوں سے نجات اورتمام جائز حقوق قانونی طریقے سے ملیں گے