کوئٹہ (صباح نیوز)تیز رفتاری کے باعث کوئٹہ میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
لیویز کے مطابق حادثہ کوئٹہ کے ضلع مسلم باغ کی تحصیل خانوزئی کے قریب گوال کے علاقے میں گیس ٹینکر ٹرالر اور تیز رفتار گاڑی کے مابین تصادم ہوا جس کے باعث 5 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں.
ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بلوچستان پولیس کے ڈی ایس پی مختیار حسین سمیت ان کی اہلیہ اور بیٹا بیٹی بھی شامل ہیں۔