اندھے ، گونگے، بہرے حکمرانوں نے ملکی معاشات تباہ کرکے رکھی دی ،کاشف چوہدری


سرگودھا(صباح نیوز )اندھے ، گونگے، بہرے حکمرانوں نے ملکی معاشات تباہ کرکے رکھی دی ، اگلے ماہ پاکستان میں آئی ایم ایف کا 336ارب روپے کا منی بجٹ پیش کیا جائیگا،

ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم تاجران آل پاکستان کے مرکزی صدر کاشف چوہدری ، جنرل سیکرٹری خواجہ شاہد رزاق سکا، ضلعی صدر شیخ ندیم خاور اور جنرل سیکورٹی مرزا محمد سیلمان نے سرگودھا میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہاکہ ملکی سمت اس وقت تک درست نہیں ہوسکتی جب تک اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے 1100 نمائندے ملک کے بار ے میں اپنی سوچ نہیں بدلتے، تاریخ گواہ ہیں جب حکمران عوام کی بات سننا چھوڑدیں ،وہ اقتدار میں نہیں رہے ، کاشف چوہدری ، خواجہ شاہد رزاق سکا، شیخ ندیم خاور اور مرزا محمد سیلمان نے کہا کہ مدنیہ کی ریاست میں کوئی بھوکا نہیں سو تاتھا، روزگار ، تعلیم، صحت، چھت اور تحفظ حکومت کی زمہ داری ہوتی تھی ،اب حکمران حکومت واٹس اپ پر چلانے کی کوشش کر رہے ہیں، وزارتیں ایک دوسرے کے قانون کو نہیں مانتی ،

مرکزی صدر کاشف چوہدری نے کہاکہ مشیر خزانہ شوکت ترین  10 کروڑ تک کے تاجر کو فکس ٹیکس لگانے پر راضی ہوگئے، سب اب مسودے کو ملکر ترتیب د ے رہے ہیں ، کاشف چوہدری نے کہاکہ موجودہ حکومت کے ابتک 4 وزیر خزانہ 5 چیرمین ایف بی آر متعدد سیکرٹری فنانس تبدیل کرچکے ہیں، جب بھی معاہدہ ہوتا  ہے اگلے دن وہ وزیر ، چیرمین یا سکرٹری نہیں ہوتا، ملک پر تجربے کئے جا رہے ہیں ،

مرکزی صدر انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا شیخ ندیم خاور نے کہا کہ تاجروں کے حقوق پرڈاکہ ڈالنے کی اجازات نہیں ہوگی ٹیکس دینے  کے باوجود شور مچایا  جاتا  ہے کہ تاجر ٹیکس نہیں دیتے،صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کو اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا، ٹیکسوں کے پیسوں کو عوام پر خرچ کرنے ہوگا، حکمران ٹیکسوں کے پیسوں پر عیاشیاں کرنے میں مصروف ہیں، حکومت کو جائیدادوں کی ویلیو ایکشن کا نوٹیفکیشن واپس لینے پڑا ، ایف بی آر کو من مرضی نہیں کرنے د یںگے،

ایک سوال کے جواب میں کاشف چوہدری نے کہاکہ پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس کا 300 سو فیصد بڑھنے والے نوٹیفکیشن کو واپس کروا یا ،جلد ہی سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں پرانے ٹیکسوں کے نوٹس د ئیے جائیں گے،

انہوں نے کہاکہ چند مٹھی بھر تاجر اپنے مفادات کی خاطر ملک بھر کے تاجروں کو دا و پر لگا دیتے ہیں رات کی تاریکی میں معاہدہ کر کے جروں کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں ،کاشف چوہدری نے کہاکہ 10 دسمبر سے جنوبی پنجاب کے دورے جبکہ 20 جنوری کو کراچی میں ملکی تاجر کنونشن کروا یا جائے گا، بعدازاں تاجروں میں شیلڈز تقسیم کئے گئے۔