بنوں(صباح نیوز)بنوں کے علاقے جانی خیل امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق کرفیو کا نفاذ شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک ہوگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کرفیو ضلع میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر نافذ کیا گیا۔پولیس کی جانب سے عوام کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے، خلاف ورزی پر قانون کے مطابق نمٹا جائے گا ۔۔