آصف زرداری کا پنجاب میں پوری قوت سے بلدیاتی الیکشن میں اترنے کا اعلان


لاہور(صباح نیوز) سابق صدر آصف زرداری نے پنجاب میں پوری قوت کے ساتھ بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

آصف زرداری لاہور میں پارٹی کے مرحوم رہنما ارشد گھرکی کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔

انہوں نے پارٹی کے لیے ارشد گھرکی کے خاندان کی خدمات کو بھی سراہا۔اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں میدان خالی نہیں چھوڑیں گے، 1979 کی طرح لاہورکے بلدیاتی الیکشن میں کلین سوئپ کریں گے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پوری قوت سے بلدیاتی انتخابات لڑیں گے اور لاہور سمیت پورے پنجاب میں پارٹی کو مضبوط کریں گے