اسلام آباد(صباح نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی ) نے پاکستان کیلئے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
ایشین ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی ہے جبکہ30 لاکھ ڈالر گرانٹ کی بھی منظوری دے گئی ہے۔
اے ڈی بی کے مطابق قرض اور گرانٹ کی رقم نتیجہ خیز سماجی تحفظ پروگرام کیلئے خرچ کی جائے گی، تعلیم سب کیلئے فانڈیشن کی طرف سے بھی اے ڈی بی کے ذریعے 24 ملین گرانٹ خرچ کی جائے گی۔