نوشہرہ،زمین کا تنازع،5افراد قتل


نوشہرہ(صباح نیوز)نوشہرہ میں زمین کے تنازع پر 5افراد کو قتل کردیا گیا۔

ڈی پی و عمر خطان کے مطابق یہ واقعہ نوشہرہ کے علاقے تنگی خٹک میں پیش آیا جہاں دو فریقین کے درمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ ہوئی جس میں 5فراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی ہیں جب پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔