راولپنڈی(صباح نیوز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، بنوں آپریشن کے زخمی افسران اور سپاہیوں کی عیادت، جرات اور بہادری کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں آپریشنز کے دوران زخمی ہونے والے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کچھ دیر ان کے ساتھ رہے اور ان کی خیریت دریافت کی اور زخمی افسروں اور جوانوں کی بہادری، جرات اور بلند حوصلے کو سراہا۔ ان اہلکاروں نے کامیاب آپریشن کرکے سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں کو دہشت گردوں سے خالی کرایا تھا۔