پشاور(صباح نیوز)پشاور میں موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے حساس ادارے کا سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ورسک روڈ پر متھرا کے علاقے میں پیش آیا جہاں نا معلوم موٹرسائیکل سواروں نے حساس ادارے کے سب انسپکٹر شوکت پر فائرنگ کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر شوکت جاں بحق ہوگئے جبکہ موٹرسائیکل سوار حملہ آور فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقتول کی نعش ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔