جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، فورسز کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک،اہلکار زخمی


وا نا(صباح نیوز) جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سٹی تھانہ وانا اور باغیچہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے گزشتہ رات حملہ کیا۔

پولیس ذرائع کا بتاناہے کہ 50 سے زائد دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس دوران فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہواجبکہ ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اورایف سی کی جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے جب کہ مارے گئے دہشت گردکی نعش تحویل میں لے لی گئی ہے۔