راولپنڈی(صباح نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش دھماکہ، ایک سیکیورٹی اہلکار سمیت 3 افراد شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلعی ہیڈ کوارٹر میران شاہ میں ایک خودکش دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں مانسہرہ کے 33 سالی نائیک عابد اور 2 شہری شہید ہوگئے جب کہ دھماکے میں ایک شہری زخمی بھی ہوا۔