لاہور(صباح نیوز) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین کا خصوصی پیغام پہنچایا۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بلاول ہائوس لاہور میں ملاقات کی جس میں حالیہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چوہدری سالک حسین کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات تقریبا 45 منٹ جاری رہی جس میں سالک حسین نے اپنے والد چوہدری شجاعت حسین کا خصوصی پیغام آصف علی زرداری کو پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے چوہدری سالک حسین سے چوہدری شجاعت کی سیاسی معاملہ فہمی کی تعریف کی۔