اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافت میں کورٹ رپورٹرز کا کردار بہت اہم ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک دی ہے۔ رضوان قاصی کو صدر اور حسین احمد چوہدری کو جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارک پیش کی ہے۔ سینئر نائب صدر فرح مہ جبیں، سینئر جوائنٹ سیکریٹری عمران منصب خان، فنانس سیکریٹری حسیب ریاض ملک، جوائنٹ سیکریٹری بشارت راجہ اور پریس سیکریٹری امبرین علی سمیت گورننگ باڈی کے ارکان کو بھی مبارک دی ہے۔
وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ صحافت میں کورٹ رپورٹرز کا کردار بہت اہم ہے۔ منتخب عہدیداروں کا انتخاب صحافیوں کے ان پر اعتماد کا مظہر ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ امید ہے کہ نومنتخب عہدیدار اپنے ساتھی رپورٹرز کی توقعات پر پورا اتریں گے۔