خوشاب(صباح نیوز)خوشاب میں زرہ سی غفلت نے خوشی والے گھر میں صف ماتم بچھا دی۔ حادثہ کے نتیجہ میں دولہا اوراس کی سالی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دلہن سمیت آٹھ دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
خوشاب میں سرگودھا روڈ پر پیٹرولنگ پوسٹ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور وین میں تصاد م ہوا۔حادثہ کے نتیجہ میں دولہا اوراس کی سالی سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔
حادثہ کا شکار ہونے والے افراد وین میں سوار ہو کر خوشاب سے منڈی بہاؤالدین جارہے تھے۔ دولہا عمرفاروق کا تعلق خوشاب جبکہ دلہن کاتعلق منڈی بہاؤالدین سے تھا۔
حادثہ کے نتیجہ میں زخمی ہونے والوں میں دلہن بھی شامل ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق ہونے افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال منتقل کردیاہے۔