عمران خان کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز کادو دن آرام کا مشورہ


لاہور(صباح نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طبیعت ناساز ہو گئی،ڈاکٹرز نے دو دن آرام کا مشورہ دیا۔

ترجمان مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی طبیعت ناساز ہے ۔ گزشتہ روز شدید بخار کی حالت میں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں اور خطاب کیا۔ان کا کہنا تھا کہ رات گئے شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر الیاس کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم نے طبعی معائنہ کیا۔

ڈاکٹرز نے چیئرمین تحریک انصاف ایک دو روز آرام کا مشورہ دیا۔چیئرمین تحریک انصاف کو ڈائریا کی شکایت ہوئی ہے۔