وزیراعظم کے دورہ چین اور 11ویں جے سی سی نے سی پیک میں دوبارہ جان ڈالی ہے ، احسن اقبال

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت  سی پیک منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ چین اور 11ویں جے سی سی نے سی پیک میں دوبارہ جان ڈالی ہے ،11ویں جے سی سی میں لئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے ۔وفاقی وزیر نے چین میں پاکستانی سفارتخانے کو سی پیک منصوبوں کی پیروی کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہزار ایکڑ کے اسلام آباد سپیشل صنعتی زون پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے ۔ وفاقی وزیر نے اورنج لائن منصوبے میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے معاملہ پر کوئی کارروائی نہ ہونے پر متعلقہ اداروں پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے صنعتی زونز پر کام تیز کیا جائے ۔