مولاناصاحب ! 23مارچ کو ہم بھی یہاں ہیں دیکھتے ہیں کیا ہو گا،فواد چوہدری


اسلا م آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولاناصاحب!23 مارچ کو ہم بھی یہاں ہیں اور آپ بھی، دیکھتے ہیں کیا ہو گا۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانافضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراطلاعات فوادچوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ تنقید اپوزیشن کا کام ہوتاہے لیکن مولانافضل الرحمان سسٹم کاحصہ نہیں ہیں ان کی بات سنے کیلیے اب کوئی بھی تیار نہیں ہے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ فضل الرحمان نے23مارچ کواسلام آبادکی طرف مارچ کاعندیہ دیا ہے 23مارچ قوم کو جوڑنے کا دن ہے الگ کرنیکانہیں، مولاناصاحب حوصلہ کیجئے آپ کیساتھ کوئی نہیں اکیلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے پہلے بھی ایسی تاریخیں دیکر بدلتے رہے ہیں مولانا کئی بار تاریخیں بدل چکے ہیں اس بار بھی ایسا ہی ہوگا مولاناصاحب ! 23مارچ کوہم بھی یہاں ہیں اورآپ بھی دیکھتے ہیں کیا ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا سسٹم کاحصہ نہیں اس لیے چاہتے ہیں نظام ختم ہوجائے مولانا فضل الرحمان بیوقت کا راگ الاپ رہے ہیں ان کی بات سنے کیلیے اب کوئی بھی تیار نہیں ہے۔