پی ڈی ایم، عمران خان کودیوارکے ساتھ لگاکرنااہل کروانا چاہتی ہے، شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ16دسمبروہ خونی دن ہے جب پشاورآرمی پبلک اسکول (اے پی ایس )میں8سال پہلے ہمارے بچوں کوشہیدکیاگیااوریہ دہشتگردی دوبارہ سراٹھارہی ہے اور2اہم دہشتگردگزشتہ روزروالپنڈی اسلام آبادسے گرفتارہوئے ہیں جوانتہائی تشویشناک ہے۔ڈالرنایاب250پرچلاگیاہے ریزرو7ارب سے کم ،ٹیکسٹائل انڈسٹریاں بنداورآئی ایم ایف سے کٹی ،سیاسی عدم استحکام خطرے کی علامت ہے۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نےٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میںکیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم، عمران خان کودیوارکے ساتھ لگاکرنااہل کروانا چاہتی ہے، نگران حکومت کادورانیہ بڑھاناچاہتی ہے الیکشن سے فراری ہے۔75 فیصد عوام جو عمران خان کیساتھ ہے اس رائے عامہ کا گلا دباناچاہتی ہے عمران خان کے پاس اسمبلیاں توڑنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہا۔