امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم ، حکومت نے قرآن پاک کی درآمدکو این او سی سے مشروط کردیا،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(صباح نیوز )وفاقی حکومت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کی ہے جس کے تحت قرآن پاک کی درآمدکو  این او سی سے مشروط کردیا گیا ہے۔وزارت تجارت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق قرآن پاک کی درآمدکے لیے وزارت مذہبی امور یا متعلقہ صوبائی محکمے کا این او سی لازمی قرار دیا گیا ہے۔  نوٹیفکیشن کے مطابق اسلامی ممالک میں طبع شدہ قرآن پاک کی درآمد کے لیے این او سی ضروری نہیں ہوگا۔