لودھراں(صباح نیوز)ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیا شاہ کو لودھراں سے گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کراچی نے لودھراں میں کارروائی کی، جہاں کچھ عرصہ قبل انتقال کر جانے والے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیا شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دانیا شاہ پر اپنے شوہر عامر لیاقت حسین کی قابل اعتراض ویڈیو لیک کرنے کا الزام ہے۔
ذرائع کے مطابق دانیہ شاہ پر عامر لیاقت کی پہلی بیوی کی طرف سے نازیبا ویڈیو لیک کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا 9 جون کو کراچی میں انتقال ہوگیا تھا، وہ گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔