آصف زرداری اور تاجک صدر امام علی رحمان میں ملاقات

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے درمیان جمعرات کے روز ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران آصف علی زرداری اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے آصف علی زرداری کو دورہ تاجکستان کی دعوت دی۔

تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے آصف علی زرداری کی صحت کی بہتری کے حوالے سے بھی نیک تمنائوں کا اظہارکیا۔