عمران خان اپنے مقدمات اورکردارپر100فیصدنااہل ہوں گے۔ راناثنااللہ خاں

فیصل آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ خاں نے کہاہے کہ عمران خان اپنے مقدمات اورکردارپر100فیصدنااہل ہوں گے۔اگروہ دونوں اسمبلیاں توڑنے جارہے ہیں توکل کی بجائے آج ہی توڑدیں اس سے اُن کی دونوں حکومتیں توختم ہوجائیں گی۔وفاقی حکومت الیکشن کروائے گی اُمیدہے عمران خان کواُمیدوارنہیں ملیں گے۔

وہ اپنی زیرصدارت پارٹی اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں فیصل آبادڈویژن کے موجودہ وسابق اراکین اسمبلی اورپارٹی عہدیداروں نے شرکت کی۔اُنہوں نے عمران خان کی طرف سے  اسمبلیوں کوتحلیل کرنے کے متوقع فیصلے اوراپنی مدت میں ہونے والے عام انتخابات کے لئے الیکشن کی تیاری کرنے اور25دسمبرکوسہ پہر3بجے غلام محمدآبادمیں ورکرزکنونشن کابھی اعلان کردیا۔اُن کاکہناتھاکہ ہم نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کافیصلہ کیاہے جس میں عمران خان کی پونے چارسالہ حکومتی کارکرردگی۔

عوام سے کئے گئے وعدوں دعووں سے منحرف ہونے اورہرروزتبدیل ہونے والے بیانیے کوعوام کے سامنے پیش کیاجائے گا۔اجلاس میںسابق وزیرمملکت حاجی اکرم انصاری،اراکین اسمبلی چوہدری شفیق احمدگجر،چوہدری فقیرحسین ڈوگر،راناعلی عباس خان،پی پی111سے سابق ٹکٹ ہولڈراسراراحمدمنے خان،محمدنوازملک،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدرمیاں قاسم فاروق،میاں عرفان منان،سٹی صدرشیخ اعجاذاحمد،جنرل سیکرٹری میاں ضیا الرحمن، جعفرعلی ہوچہ، رانااحسان افضل خاں اوردیگرنے شرکت کی۔