چمن میں پاک افغان سرحد پربابِ دوستی کو کھول دیا گیا

چمن(صباح نیوز)بلوچستان کے ضلع چمن میں پاک افغان سرحدپر بابِ دوستی کو آمد و رفت اور تجارت کے لئے کھول دیا گیا ،سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے ۔

چمن کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق بابِ دوستی گزشتہ شام افغان شیلنگ کے بعد سے بند تھا۔چمن کی ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ بابِ دوستی کھلنے کے بعد پاک افغان بارڈر پر آمد و رفت اور دو طرفہ تجارت معمول کے مطابق جاری ہے۔

بابِ دوستی پر پاکستانی حکام کی جانب سے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے  گئے ہیں۔