ملک میں سونے کی نئی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

کراچی (صباح نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ہوئی جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے بعد نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1797 ڈالر ہوگئی، تاہم پاکستان میں سونے کی نئی قیمت میں ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 200 روپے اور 171 روپے کا اضافہ ہوا، اور سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 67 ہزار 300 روپے کی سطح پر آگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 43 ہزار 432 روپے ہوگئی۔دوسری جانب پاکستان میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 1890 روپے اور 1620 روپے 37 پیسے پر مستحکم رہی۔۔