سی ٹی ڈی مردان ریجن کی نوشہرہ کے علاقے جروبہ میں کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

نوشہرہ(صباح نیوز)سی ٹی ڈی مردان ریجن کی نوشہرہ کے علاقے جروبہ میں کارروائی دہشت گردوں کی چھا پہ مار ٹیموں پراندھا دھند فائرنگ ،جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک، دہشتگردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ گولہ بارود برآمد، دہشت گردوں کی شناخت لطیف خان ایوبی ولد نورمحمد شازیب ولد عزیز خان محمد عادل ولد راضی خان سکنہ بڈھ بیر پشاور اور زاہد اللہ عرف عباس سکنہ افغانستان سے ہوئی واقعات کے مطابق سی ٹی ڈی مردان ریجن کو مصدقہ اطلاع ملی کہ علاقہ جڑوبہ ضلع نوشہرہ میں دھشتگردوں کا گروہ جو حالیہ ٹارگٹ کلنگ،  پولیس  سیکیورٹی فورسزز پر حملوں اور تھانہ جات پر دھماکوں میں ملوث ہیتھے اسپیشل پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ دہشتگردوں کا ایک ٹولہ مقام متذکرہ بالا مقام پر موجود ہے جس پر سی ٹی ڈی کی چھاپہ مار ٹیموں نے علاقہ جڑوبہ میں آپریشن شروع کیا۔ دہشتگردوں نے چھاپہ مار ٹیموں پر فائرنگ شروع کردی۔ کافی دیر بعد فائرنگ رک جانے پر دوران سرچ اینڈ کلیرنس آپریشن چار دہشتگرد ہلاک پائے گئے۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ باردو برآمد ہوا۔ علاقے میں تاحال پولیس کی سرچ آپریشن جاری ہے۔