اسلام آباد(صباح نیوز)اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)حسین ابراہیم طحہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر 3 روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے جہاں او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے رضوان سعید شیخ اور ڈائریکٹر جنرل او آئی سی فرخ اقبال نے ان کا استقبال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری جنرل اپنے 3 روزہ دورے کے دوران وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔
علاوہ ازیں او آئی سی سیکرٹری جنرل وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے او آئی سی ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال اور وفد کے ہمراہ آزاد جموں و کشمیر کا دورہ بھی کریں گے۔