اسلام آباد(صباح نیوز) حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اختیارات میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی قانون سازی نے ترمیم کی منظوری دے دی جس کے بعد ایچ ای سی کے چیئرمین سے وفاقی وزیرکا درجہ واپس لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیم کے بعد ایچ ای اسی کے قوانین کی منظوری وزارت تعلیم دے گی اور ترمیم کے بعد ایگزیکٹو ڈائریکٹرکی تعیناتی حکومت کرے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے ترامیم کے بل کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم آفس کی منظوری کے بعدترامیم کو کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔