خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے


پشاور (صباح نیوز)خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے گہرائی 94کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کے شمال مغربی اسمار سے 29 کلومیٹر دور تھا۔لوگ کلمہ طیبہ کے ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے ۔