آئندہ انتخابات اکتوبر 2023میں ہوں گے،مریم اورنگزیب کا عمران خان کی مشروط پیش کش پر رد عمل

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔ عمران خان نے حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیشکش کی،

جس پر وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے دو لفظی جواب دیا کہ اکتوبر 2023۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے آئندہ انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے مذاکرات کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات اکتوبر 2023میں ہوں گے۔