لانگ مارچ سے لونگ گواچاتک کا سفرتحریک انتشار کو مبارک،سعد رفیق


اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر برائے ریلوے وہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے لونگ گواچاتک کا سفرتحریک انتشار کو مبارک ۔ ہر باراستعفے لینے نکلتے ہواوراپنے دے جاتے ہو !احتجاجی سیاست رہنے دیں ،آپکے بس کی نہیں ؟انشا اللہ عام انتخابات ہونگے مگرفارن فنڈڈ، آئین شکن بہروپیے کی سازشیں اصلیت اور حقائق سامنے آنے کے بعد ! انتظار فرمائیے ۔

خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ سے قیمتی سرکاری تحائف لوٹنے کے بیہودہ الزامات لگانے پر مہاتما عمران نے شاہزیب خانزادہ اور جیو کیخلاف پاکستان اور لندن میں عدالت جانیکا اعلان کیا تھا !لوٹ مار نہیں کی تورسیدیں لیکر عدالتوں میں کیوں نہیں جاتے؟عدالت کب جا ئوگے؟چور تو آزادی نہیں دِلا سکتے نا!۔