جو کچھ بھی ہو قانون کے دائرے میں رہ کر کرنا چاہیے،اسد عمر


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ جو کچھ بھی ہو قانون کے دائرے میں رہ کر کرنا چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر بیان میں اسد عمر نے کہا کہ جس باوقار انداز کا مظاہرہ سینیٹر اعظم سواتی نے گرفتاری کے وقت کیا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایک اصول کے لئے لڑ رہے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ آپ ان کے الفاظ کے انتخاب یا یہاں تک کہ ان کے خیالات سے بھی اختلاف کر سکتے ہیںلیکن آپ اس بات سے اختلاف نہیں کر سکتے کہ جو کچھ بھی ہو قانون کے دائرے میں رہ کر کرنا چاہیے۔