ناکام ترین لانگ مارچ،ایک کے بعد ایک ڈرامہ اور جھوٹ،سب پلان بری طرح فیل ہو گئے،مریم نوازشریف

لندن(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ ناکام ترین لانگ مارچ،ایک کے بعد ایک ڈرامہ اور جھوٹ،مگر سچ یہی ہے کہ عمران کا سارا پلان،سازش کے ذریعے حکومت ختم کرنے کا پلان، اپنا من پسند چیف لانے کا پلان،چیف کی تقرری میں رخنہ ڈالنے کا پلان،نئے چیف کو متنازع بنانے کا پلان،سب پلان بری طرح فیل ہو گئے۔

ان خیالات کااظہار مریم نوازشریف نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے!۔