راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آرمی میں ہونیوالی نئی تعیناتیاںپی ڈی ایم کاملبہ نہیں اٹھائیں گی،سیاست سے دور رہیں گی،ملک ،اپنے ادارے اورعوام کیساتھ کھڑی ہوں گی،اداروں کاوقار اورعوام کااعتماد بحال کریں گے۔
ان خیالات کااظہارشید احمد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جنہوں نے سود ختم کیاتھا انہوں نے شرح سودبڑھادیا،نہ ایل سی کھل رہی ہے،نہ بینک کاغذ ریلیز کررہے ہیں،پورٹ خام مال کے کنٹینروں سے بھرگئے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔معیشت کی تباہی قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہے ،معاشی، سیاسی عدم استحکام اورمہنگائی غریب کو لے ڈوبی ہے۔