لوگوں کوغلط فہمی تھی کہ عمران خان25دن سمری پربیٹھارہے گا، شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لوگوں کوغلط فہمی تھی کہ عمران خان25دن سمری پربیٹھارہے گا،اداروں نے بھی کہا ہے کہ معاشی اورسیاسی عدم استحکام گھمبیرہوگیاہے۔فوج نے سیاست سے دوررہنے کاحتمی فیصلہ کرلیاجوپی ڈی ایم کی سیاسی موت ہے۔نیاآرمی چیف کسی سیاست دان کیساتھ نہیں ملک اورعوام کیساتھ کھڑاہوگا،سیاسی استحکام قبل ازوقت الیکشن سے آئے گا۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نےٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کاکہنا تھا کہ نئی صبح اور نئے دن کا آغاز ہوگیا،اب عوامی رائے عامہ اور توقعات کی تکمیل ہوگی،نئے سکرپٹ میں معاشی سیاسی عدم استحکام اور دیوالیہ سے نجات کی کوشش ہوگی۔عوام کے مسائل کی کسی کو فکر نہیں ہے۔آج (ہفتہ)دن 12بجے راشد شفیق کے ہمراہ حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کروں گا۔