نئے آرمی چیف کی تعیناتی تک سیاست میں ٹھہرائو نہیں آئے گا، شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب تک نئے آرمی چیف کی تعیناتی کامسئلہ حل نہیں ہوتاسیاست میں ٹھہرائو نہیں آئے گا۔راناثنااللہ کابیان بغیرسمری کے بھی نیاآرمی چیف تعینات کردیں گے خطرے کی گھنٹی ہے ۔وزیر داخلہ کے بیان سے واضح ہے سب اچھا نہیں ،سب ایک پیچ پے نہیں ہیں ،خودہی اثاثوں کے ریکاڈکولیک کرواتے ہیں خودہی تحقیقات کاحکم دیتے ہیں۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ملک د یوالیہ ہونے کے قریب تر پہنچ گیا ہے اور یہاں نفسانفسی کا عالم ہے،5 دن انتہائی اہم ہیں،پی ڈی ایم بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی ہے،کیئر ٹیکر کی مدت نہیں بڑھ سکتی،26 نومبر 2بجے راولپنڈی عمران خان کے لانگ مارچ کا تاریخی استقبال ہو گا،30 نومبر تک فیصلہ ہوجائے گا آر ہوگا یا پار ہوگا۔