کراچی(صباح نیوز)اوگرا نے رواں مالی سال یکم جولائی سے گیس کی اوسط قیمت میں 96 فیصد اضافے سے متعلق سوئی سدرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی) کی درخواست پر عوامی سماعت مکمل کر لی اور فیصلہ محفوظ کرلیا۔
سوئی سدرن کی درخواست میں گیس کی اوسط قیمت692روپے93پیسے سے بڑھا کر 1360 روپے فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے رواں مالی سال یکم جولائی سے گیس کی اوسط قیمت میں 667 روپے 44 پیسے اضافے سے فی یونٹ گیس قیمت 692 روپے 93 پیسے سے بڑھا کر 1360روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنیکی درخواست کر رکھی تھی۔
ترجمان اوگرا کے مطابق کراچی میں ہونے والی عوامی سماعت میں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق سوئی سدرن کی درخواست میں رواں مالی سال کے لیے 184ارب 88 کروڑ روپیکا خسارہ ظاہرکیا گیا جس میں 33 ارب 78 کروڑ روپے کا خسارہ گزشتہ مالی سال کی مدکا بھی شامل تھا۔