اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی پر شیخ خلیفہ بن حماد التھانی اور قطری عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ فٹ بال ورلڈ کپ کے موقع پر دنیا قطر کی بہترین تاریخ ، ثقافت اور میزبانی سے استفادہ کرے گی۔