26 نومبربھی امپائرکی انگلی اٹھے بغیرگزر جائیگا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان  26 نومبر  بھی امپائیر کی انگلی اٹھے بغیر گزر جائے گی،آپ  پنڈی اسلام آباد نہیں بلکہ یو اے ای اور لندن کی عدالت کی ٹکٹ کٹوائیں۔

عمران خان کے بیان پر ردعمل میں  مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان آپ کی سیاست ، سازش اور تماشہ ختم ،عمران صاحب کا جھوٹی آزادی مارچ 2014 کے دھرنے کی طرح فلاپ سین ہونے کی تاریخ ہے ۔

اپنے بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ عمران خان it is over for you ،۔26 نومبر کی تاریخ تماشہ ختم ہونے کی تاریخ ہے، عمران خان نے  یو اے ای اور برطانیہ میں مقدمہ دائر کرنے کی تاریخ نہیں بتائی ۔کس کے لئے اور کیوں یہ تماشہ کیا؟جھوٹی آزادی کے جھوٹ نے بے گناہوں کی جان لی، بچوں کو یتیم کردیا، صحافی شہید ہوئے۔

قومی مفادات سے کھیل کھیلا  خارجہ پالیسی تباہ کی۔عمران خان  26 نومبر  بھی امپائیر کی انگلی اٹھنے اور آپ کی نیپیاں بدلے بغیر گزر جائے گی۔ عمران صاحب 26 نومبر کو پنڈی اور اسلام آباد نہیں بلکہ یو اے ای اور لندن کی عدالت کی ٹکٹ کٹوائیں۔