مفتی رفیع عثمانی کی وفات پر دل بہت رنجیدہ ہے، نواز شریف


لندن(صباح نیوز)سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے مفتی رفیع عثمانی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی رفیع عثمانی کی وفات پر دل بہت رنجیدہ ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ مسلمانان عرب و عجم ایک عالم دین سے محروم ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ مفتی رفیع عثمانی کی گرانقدر علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ اللہ مفتی رفیع عثمانی کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔